پاکستان نے گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر فوج کی اضافی تعیناتی سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا۔

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی اضافی تعیناتی اور چین کی جانب سے اسکردو ایئر بیس کے مبینہ استعمال کا دعویٰ جھوٹا، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے عاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں